اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے وادی اردن میں تین یہودی کالونیاں قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مشرق میں واقع چشموں اور آبشاروں کی سرزمین کہلانے والی وادی اردن میں تین نئی یہودی کالونیاں بسانے کی منصوبہ بندی کئی ہفتوں سے شروع کر رکھی ہے۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی اردن میں یہودی آباد کاری کے منصوبے کو جلد از جلد آگے بڑھانے اور اس کی منظوری کے لیے دو روز قبل وزارت ہاؤسنگ، لینڈ فنڈ اور دیگر محکموں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں وادی اردن میں تین یہودی کالونیوں کے منصوبے کو جلد از جلد آگے بڑھانے سے اتفاق کیا گیا۔
خیال رہے کہ وادی اردن میں یہودی کالونیوں کی تعداد ہے جن میں 4500 یہودی آباد ہیں۔ تاہم صہیونی حکومت تین نئی کالونیوں کے قیام کے لیے تیاری کررہی ہیں۔ ان کالونیوں کے نام پہلے سے رکھے جا چکے ہیں۔ جنہیں گیوات سالیت، عطروت اور گیوات عدن کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 14 دیگر کالونیوں کے قیام کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔