جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمتی کارروائیوں کے الزام میں چار فلسطینی بچےگرفتار

منگل 28-نومبر-2017

قابض اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے ک جنوبی شہر بیت لحم سے چار فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں پر دیسی ساختہ دستی بموں سے حملہ کرنے اور ان پر سنگ باری کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں فلسطینیوں کو ’شاہراہ 60‘ سے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کرنے اور دیسی ساختہ دستی بموں سے حملہ کرنے اورسنگ باری کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کا واقعہ گذشتہ ہفتے بیت لحم میں ’انفاق چوک‘ کے قریب پیش آیا تھا۔ گرفتارکیے گئے چاروں فلسطینی لڑکوں کو آج عوفر فوجی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان پر فرد جرم عاید کیے جانے کا امکان ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی