پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 30 فلسطینی طلباء گرفتار

جمعرات 16-نومبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوج کے گھر گھر آپریشن اور تلاشی کےدوران کم سے کم 30 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے شہریوں میں بیشتر طلباء کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے حمایت یافتہ گروپ ’اسلامک بلاک‘ سے ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں بعض سیکیورٹی اداروں کو مزاحمتی کارروائیوں میں ماخوذ تھے اور ان کی گرفتاری کے لیے پہلے بھی چھاپے مارے جاتے رہے ہیں۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی فوج کی بڑی تعداد نے فوجی ٹرکوں اور جیپوں کے ساتھ غربن اردن کے شمالی شہر نابلس میں شاہراہ 15، راس العین کالونی، بلاطہ البلد، شاہراہ عمان، کفر قلیل اور تیل پر دھاوا بولا اور گھر گھر تلاشی کے دوران کئی طلباء کو حراست میں لے لیا گیا۔

نابلس سے گرفتار ہونے والے طلباء میں بلاطہ میں اسلامک بلاک کے مندوب موسیٰ دیکات، جامعہ النجاح میں طلباء کمیٹی کے رکن محمد عبداللطیف رمضان، لاء کالج کے طالب علم نواف العامر شامل ہیں۔
کفر قلیل کے علاقے سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست مین لیا گیا جس کی شناکٹ ولید لوئی کے نام سے کی گئی ہے۔ شاہراہ کشیکہ سے عمید عیاد اور تل کے مقام سے شادی عیسی کو گرفتار کیا گیا۔
ادھرغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کےدوران سابق اسیر کو دورا کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق مغربی دورا میں اسرائیلی فوج نے خربہ طوباس کےمقام پر گھروں پر چھاپے مارے اور تفتیشی کتوں کی مدد سے فلسطینیوں کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران ایک فلسطینی نوجوان اور سابق اسیر عبدالحکیم ابو عرقوب کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔

قابض فوج نے پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ادھر بیت لحم مین اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران تامر صبح، حمزہ نواورۃ، محمد ، ابراہیم حمیدہ، جنین کے جبع قصبے سے مامون ابو عون کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
جنوبی شہر قلقیلیہ کے عزون قصبے سے شاکر رضوان کو حراست میں لے لیا جب کہ بیت المقدس میں تلاشی کے دوران قلندیا پناہ گزین کیمپ سے حسن سجدیہ، محمود للوزی اور کفر عقب سے جہاد السنجلاوی کو حراست میں لے لیا۔

جنین شہر سے پانچ فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض فوج نے گھروں میں گھس کر نہتے بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا اور ان پر تشددد کیا گیا۔ گھروں میں تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ کی گئی اور بڑے پیمانے پرلوٹ ماری کی گئی جس کئے نتیجے میں شہری نقدی اور طلائی زیورات سے محروم کردیے گئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی