اسرائیلی جیلوں میں 13 سال تک پابند سلاسل رہنے والے ایک فلسطینی شہری کو گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینی محمد رضوان ابو رزق کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔
محمد ابو رزق کو اسرائیلی فوج نے 11 نومبر 2004ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر متعدد الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور 13 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق ابو رزق کو اسرائیل کی جزیرہ نما النقب کی جیل سے الخلیل شہر میں قائم الظاھریہ چیک پوسٹ پر لایا گیا جہاں سے اس کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔ ابو رزق کی رہائی کی خبر سنتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد اس کے گھر میں مبارک باد دینے جمع ہوگئی تھی۔