قابض اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بھائیوں یاسین اور غانم حمارشہ کو جنین سے گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی فوج نے جنین کے جنوب میں واقع یعبد قصبے میں ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے قصبے سے ایک مہینے کے دوران 20 سے زیادہ شہریوں کو گرفتار کیا ہے اور ان میں زیادہ تر نوجوان ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوانوں کو اسرائیلی اہداف پر پتھر پھینکنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔