اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی میں سربراہ یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ فلسطینی قومی میں اتحاد اور مفاہمت ایک مقدس مشن ہے جسے ہرصورت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں کل جماعتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں میں مفاہمت قومی بیداری کا پروگرام ایک عظیم مشن ہے۔ اس مشن کے ذریعے ہم فلسطینی قوم کو باہم متحد کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کسی قومی مفاہمت کو یقینی بنانے کی کوششوں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دیں گے۔
یحییٰ السنوار نے کہا کہ حماس فلسطینیوں کے درمیان قومی مفاہمت کے اس تاریخی موقعے کو ضائع نہیں ہونے دے گے۔ قومی مفاہمت کی قیمت فلسطین میں بیداری پروگرام ہے اور ہم یہ قیمت ضرور حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے اندرونی بحرانوں کو ہم برآمد نہیں کریں گے اور نہ ہی انہیں مزید پیچیدہ ہونے دیں گے۔ ہم قضیہ فلسطین کو موجودہ تنگ گلی سے نکال کراسے صحیح سمت میں آگے بڑھائیں گے۔ حماس کےوفد نے قاہرہ حکومت کے ساتھ قومی مفاہمت کے لیے جو کمٹ منٹ کی ہے اسے ہرصورت میں پورا کیا جائے گا۔
حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ بعض فلسطین دشمن قوتیں فلسطینیوں میں اتحاد نہیں چاہتیں مگر ہم کسی کو فلسطینیوں میں اختلافات بھلانے اور باہم متحد ہونے کی کوششوں میں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی مفاہمت اور فلسطینی عوام کے مسائل کے حل کے معاملے میں حماس کی قیادت میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔حماس غزہ کی پٹی میں قومی حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہرممکن سہولت فراہم کرے گی۔