جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو کا اسرائیل مخالف 70 فلسطینی سیل ختم کرنے کا دعویٰ

پیر 11-ستمبر-2017

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ ادارے’شاباک‘ اور دوسرے سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران جولائی اور اگست کے مہینوں میں اسرائیلی اھداف اور تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 70 فلسطینی سیل ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لاطینی امریکا کے دورے  پر روانگی سے قبل تل ابیب میں ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ ہمیں ’شاباک‘ اور دوسرے سیکیورٹی اداروں کا شکر گذار ہونا چاہیے جن کی کوششوں سے اسرائیل کے خلاف سرگرم 70 خطرناک مزاحمتی سیل بے نقاب کرنے کے بعد تلف کیے گئے ہیں۔

لاطینی امریکا کے دورے کی اہمیت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نیتن یاھو نے کہا کہ ان کا یہ اس خطےکا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ لاطینی امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے فروغ کا ایک نیا باب ثابت ہوگا۔

 

مختصر لنک:

کاپی