جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب لبنان سے دو مسلح ڈرون کےذریعے نام نہاد صہیونی ریاست کےدارالحکومت تل ابیب پرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکوں کی اطلاعاتہیں۔
عینی شاہدین نے عبرانی میڈیا کو بتایا کہ تل ابیب میںمقبوضہ یافا میں دو ڈرون داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور ان کے ذریعے کئے گئےدھماکوں میں زور دار آوازیں سنی گئی ہیں۔
قابض اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایک دھماکہ تل ابیب میںڈرون کو روکنے کے لیے کیے گئے حملے سے ہوا۔ اس واقعے میں ایک عمارت کو شدید نقصانپہنچا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ واقعے میں املاک کو نقصان پہنچاہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہنا ہے کہ فوج اس بات کی چھان بینکررہی ہے کہ آیا یہ دھماکہ ڈرون کے ذریعے ہوا ہے یا میزائل لگنے سے۔
اسرائیل کے عبرانی چینل 12 نے بتایا کہڈرون حملے کے بعد ہرٹزیلیا میں بجلی منقطع ہوگئی اور خطرے کے سائرن بج اٹھے۔