قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے قریب ایک 60 سالہ فلسطینی خاتون کو گولی مار کر زخمی کردیا اور پھر انہیں حراست میں لے لیا۔
اسرائیل کے مقامی ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے نیلین قصبے کے قیب لگائے جانے والے چیک پوائنٹ پر مبینہ طور پر حملہ آور فلسطینی خاتون پر فائرنگ کردی۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی خاتون فائرنگ کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئی ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق فلسطینی خاتون کو غیر قانونی مودیعین ایلیت یہودی بستی کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر زخمی کردیا اور پر زیر حراست لے لیا تھا۔ اس موقع پر فلسطینی خاتون کی شناخت یا ان کو لگنے والی چوٹ کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔