اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقے بیت حنینہ سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں پر اسلحہ رکھنے کا الزام لگا کر دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق بیت المقدس کے گھروں میں چھاپا مار مہم کے دوران تین بندوقیں اور ان کی گولیاں برآمد کیں جس کے نتیجے میں دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق یہ چھاپے پولیس کی جانب سے بیت المقدس میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف چلائی جانے والی ایک مہم کا حصہ ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس آپریشن میں اسرائیلی پولیس کے ساتھ ساتھ سراغ رساں کتوں اور سرحدی محافظوں نے بھی حصہ لیا تھا۔