سه شنبه 03/دسامبر/2024

جنگ کے آغازسے اب تک 500 فوجی کارگو طیارے اسرائیل پہنچ چکے

پیر 26-اگست-2024

قابض اسرائیلی فوجنے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے ابتک 500 فوجی ایئر کارگو طیارے اسرائیل میں اتر چکے ہیں۔

 

قابض فوج نے پیرکو ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ ہفتے 500ویں طیارے کی لینڈنگ ہوئی جس میں بڑے پیمانےپر امریکی فوجی سازوسامان اور ہتھیار "اسرائیل” کے لیے بھیجے گئے تھے۔

 

فوج نے وضاحت کیکہ بڑے پیمانے پر فوجی سامان کی منتقلی کا آپریشن سات اکتوبر 2023ء کو غزہ میں جنگشروع ہونے کے بعد فضائیہ کے ذریعے شروع ہوا۔

 

قابض فوج نے بتایاکہ جہاز رانی کے عمل میں 500 پروازوں اور 107 سمندری سفر کے ذریعے 50000 ٹن سے زیادہفوجی سازوسامان اسرائیل میں لانا شامل تھا۔

 

 

اسرائیل کو خریدے اور منتقل کیے گئے سامان میں ضروریاشیاء کی ایک وسیع رینج شامل ہے جس میں  آلٹیرینبکتر بند گاڑیاں، ہتھیار، گولہ بارود، ذاتی حفاظتی سامان، اور طبی سامان شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی