چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن:نامعلوم افراد کے چاقو حملے میں فلسطینی شہری قتل

جمعرات 10-اگست-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے چاقو کے پے درپےوار کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو قتل کردیا۔ مقامی فلسطینی شہریوں نے قتل کے اس مجرمانہ واقعے میں یہودی شرپسندوں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ حوارہ قصبے میں گاڑیوں کی ایک ورکشاپ کے قریب سے 50 سالہ محمد موسیٰ عودہ کی چاقو سے وار سے چھلنی لاش ملی ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ عودہ کی لاش سڑک پر پڑی تھی جسے ایمبولینس کی مدد سے رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاش اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد پراسیکیوٹر جنرل اور پولیس  نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے قبضے میں لینے کے بعد اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

فلسطینی پولیس کے ترجمان لوئی ارزیقات نے بتایا کہ پولیس نے فلسطینی شہری کے قتل کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ اس کے جسم پر تیز دھار آلے سے کیے گئے زخم موجود ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق  موسیٰ العودہ کے قتل میں یہوی آباد کاروں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، کیونکہ اس طرح کے واقعات میں عموما یہودی شرپسند ہی ملوث پائے جاتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی