شنبه 16/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ پولیس فائرنگ میں جاں بحق بچے کے گھر پہنچ گئے

بدھ 9-اگست-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی میں دو روز قبل دو گروپوں کےدرمیان تصادم روکتے ہوئے پولیس کی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے بچے کے والدین سے تعزیت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے کئی رہ نماؤں پر مشتمل وفد نے پولیس کی غلطی سےفائرنگ میں جاں بحق بچے کے والدین سے ملاقات اور ان سے السحبانی کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل غزہ کی پٹی میں الصبرہ کے مقام پر دو متحارب گروپوں کے درمیان لڑائی جاری تھی۔ اس دوران پولیس نے دونوں گروپوں کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی۔ اس دوران پولیس اہلکار کی بندوق سے غلطی سے گولی چلنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔

اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ان کے نام منسوب ایک بیان میں پولیس کی فائرنگ سے بچے کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ بچے کے والدین سے تعزیت کی گئی۔ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی