قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں شاہراہ صلاح الدین پر ایک عمر رسیدہ فلسطینی شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ قابض فوج نے القدس میں سلوان کے مقام سے ایک سابق اسیر کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض فوج نے شاہراہ صلاح الدین پر ایک عمر رسیدہ شہری کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب فلسطینی نوجوان اپنے دفاع میں اسرائیلی فوج پر سنگ باری کر رہے تھے۔
قابض فوج نے سلوان میں چھاپے کے دوران سابق اسیر اور شہید کے بھائی علی شیوخی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ خیال رہے کہ علی شیوخی کو ایک ہفتہ قبل ایک سال جیل میں رکھنے کےبعد اسرائیلی فوج نے رہا کیا تھا۔