جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے 6 فلسطینیوں کی مشروط رہائی،8 پابند سلاسل

پیر 24-جولائی-2017

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کی جانب سے گذشتہ روز چھ فلسطینی شہریوں کو مشروط طور پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا جب کہ آٹھ کی مدت حراست میں توسیع کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کی مجسٹریٹ عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما حاتم عبدالقادر، تحریک فتح کے القدس میں سیکرٹری عدنان غیث اور دیگر چار شہریوں ناصر ھدمی، ناصر عجاج،علی ھدمی اور محمد اور محمد ابو الھویٰ  کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

ان فلسطینیوں کو 27 اگست تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہ ہونے کی شرط پر رہا کیا گیا جب کہ مجموعی طور پران کی رہائی کے بدلے میں 5000 شیکل کی ضمانت بھی کی گئی۔

 

عدالت کی طرف سے آٹھ فلسطینی شہریوں کی مدت حراست مین توسیع کی گئیْ ان میں ابراہیم بو عرفہ، احمد عاشور، صہیب ابو سنینہ، سعد کیاینہ، امیر غیث اور 16 سالہ حسن العجلونی بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی