قابض اسرائیلی حکام نے نابلس شہر کے قصبے عقربہ کے نواح میں موجود فلسطینی زرعی زمین پر کام کرنے والے کاشت کاروں کو کام سے روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
عقربہ میں مزاحمتی کمیٹی برائے دیوار فاصل و آبادکاری کے سربراہ یوسف دیریہ نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے اسرائیلی حکام کے ہمراہ خربت الطویل نامی علاقے میں داخل ہوگئے اور انہوں نے 100 دونم اراضی پر کام کرنے والے مقامی افراد کو کام روکنے کا حکم سنا دیا۔
اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ علاقہ فوجی زون ہے اور اس میں اسرائیلی فوج کو وقتا فوقتا فوجی مشقیں کرنا مقصود ہوتی ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ خربت الطویل کا علاقہ وادی اردن کے قریب موجود سب سے زرخیز علاقوں میں سے ایک ہےاور اسے اسرائیلی حکام کی جانب سے مسلسل غاصبانہ پالیسیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ فلسطینی شہری یہ زمین چھوڑ کر چلے جائیں۔