قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات وادی اردن کے شمالی علاقے الدئیر کو مکمل طور پر بند کردیا اور اس کے رہائشیوں کو کڑی تلاشی اور پوچھ گچھ کے بعد علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دی۔
مقامی سماجی کارکن عارف دراغمہ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے علاقے کے داخلی راستے پر ناکہ لگا لیا اور وہاں سے گزرنے والے ٹریکٹرز اور گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔
الدئیر کے علاقے کے فلسطینیوں کو مسلسل اسرائیلی فوجیوں کے غصب کا سامنا ہے اور انہیں ان کے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا رہتا ہے۔