جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کا عیدالفطر پر امیر قطر کو تہنیتی پیغام

اتوار 25-جون-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطری قوم کو عید الفطر کے موقع پر جماعت اور فلسطینی قوم کی طرف سے مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے عید کے موقع پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قطر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کی جانب سے امیر قطر کو بھیجے گئے تہنیتی پیغام میں قطر اور دوسرے عرب ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والےبحران کو دانش مندی سے حل کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے قطر اور دیگر عرب ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے فوری خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ خیلجی اقوام مذہب، ہمسائیگی اور عرب شناخت جیسی مشترکہ قدروں پر متفق ہوسکتے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے تہنیتی پیغام میں قطر کی جانب سے فلسطینی قوم بالخصوص محصورین غزہ کے لیے دامے درمے سخنے امداد جاری رکھنے کی دوحہ کی مساعی کی تحسین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام پرجب بھی کوئی مشکل وقت آیا یا ان پرجنگ مسلط کی گئی تو قطری حکومت اور قوم نے ہمیشہ غزہ کے مظلوم عوام کا ساتھ دیا۔
دوسری جانب امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطینی قوم کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر دہشت گردی اور تحریک آزادی میں فرق کرتا ہے اور اپنی اس پالیسی پرقائم رہے گا۔

 

مختصر لنک:

کاپی