شنبه 03/می/2025

اسرائیل میں’غیرقانونی‘ رہائش کے الزام میں 27 فلسطینی گرفتار

بدھ 17-مئی-2017

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اندرون فلسطین کے شہر حیفا میں ’رموت اسحاق‘ اور ’سبیونی دنیا‘ کالونیوں میں رہائش پذیر 27 فلسطینی شہریوں کوحراست میں لیا ہے جن پر غیرقانونی طور پر وہاں پررہائش اختیار کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کے پاس حیفا میں رہائش اختیار کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

ان تمام فلسطینیوں کو فلسطین کے دوسرے شہروں سے محنت مزدوری کے لیے حیفا آئے تھے لکڑی کے ایک کچے مکان سے حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے تمام افراد کو پولیس مرکز منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی