اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں لوہے کا سامان تیار کرنےوالی ایک ورک شاپ پر چھاپہ مار کر اس کے مالک کو حراست سمیت متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز شمالی شہر طولکرم میں نور شمس پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے دیر الغصون کے مقام پر قائم ایک لوہے کہ ورک شاپ پر چھاپہ مارا۔ قابض فوج نے ورکشاپ کے مالک بشیر عبدالفتاح ابو زیتون کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا، ورک شاپ میں توڑپھوڑ کی اور اس کے بعد ابو زیتون کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے طولکرم میں نور شمس پناہ گزین کیمپ میں سماجی سرگرمیوں کی ذمہ دار کمیٹی کے چیئرمین اور سماجی کارکن طہ الایرانی کو بھی حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے غرب اردن میں دوسرے شہروں میں بھی گھر گھر تلاشی لی اور متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔