مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قصبے بیتا میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران آنسو گیس کی شدید شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مقامی ذرائع کے مطابق درجنوں فلسطینی نوجوانو نے قصبے کے وسط میں اسیران سے یکجہتی کے لئے لگائے جانے والے کیمپ سے جنکشن کی جانب مارچ شروع کیا تو اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق اس تمام تنازعہ کے دوران ھلال احمر کے عملے کے ارکان نے نوجوانوں کو طبی امداد دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ جھڑپیں دو گھنٹوں تک جاری رہیں جس کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے لگاتار آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ کا سلسلہ جاری رکھا۔