اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور جزیرہ نما النقب سے حساس مواد پر مبنی ایک فوجی لیپ ٹاپ چوری کرنے کے شبے میں حراست میں لیا ہے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ’وللا‘ کے مطابق حراست میں لیے گئے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے ‘ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ‘ کےسابق چیف حجائی تبلینسکی کا ذاتی لیپ ٹاپ چوری کرنے کا شبہ ہے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل کے مطابق گرفتاریوں کے باوجود ابھی تک لیپ ٹاپ کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔
تاہم گرفتار کیے گئے فلسطینی شہریوں کے خلاف فرد جرم عاید کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پیش آئند ایام میں اس ضمن میں مزید گرفتاریاں بھی کی جاسکتی ہیں اور حراست میں لیے گئے ملزمان کےخلاف فرد جرم بھی عاید کی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوجی افسر حجائی تبلنسکی کے گھر سے لیپ ٹاپ چوری ہونے کے بعد ان سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ لیپ ٹاپ میں حساس نوعیت کی معلومات تھیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنہ 2015ء کے بعد لیپ ٹاپ اور موبائل فوج چوری ہونے کے چار اہم واقعات پیش آچکے ہیں۔