شنبه 16/نوامبر/2024

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، 22 فلسطینی گرفتار

پیر 27-فروری-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید  دو درجن  فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن میں آج سوموار کو اسرائیلی فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران22  فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں قیمتی سامان کی توڑُپھوڑ کی گئی اور خواتین کو زدو کوب کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے سے  دو درجن فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کو یہودی آباد کاروں پر حملوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 کے مطابق حراست میں لیے گئے 22 فلسطینیوں میں 13 فلسطینی سیکیورٹی اداروں کو مختلف کارروائیوں میں  ملوث رہے ہیں۔

قدس پریس کے مطابق غرب اردن کے شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران سابق فلسطینی اسیرہ احسان دبابسہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

شمالی الخلیل میں تلاشی کے دوران سابق اسیرمعن احمیدات کو حراست میں لیا گیا۔

شمالی شہر سلفیت میں بدیا کے مقام پر تلاشی کے دوران تلاشی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما کوحراست میں لے لیا۔ دیگر فلسطینیوں کو شاملی شہر قلقیلیہ کے عزون قصبے سے گرفتار کیا گیا۔

ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں حوسان کے مقام پر تلاشی کی کارروائی کے دوران  متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینی یہودی آباد کاروں پر سنگ باری میں ملوث تھے۔

مختصر لنک:

کاپی