چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی کریک ڈاؤن مہم جاری، مزید 18 فلسطینی پابند سلاسل

پیر 13-فروری-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوج کے تازہ کریک ڈاؤن کے دوران کم سے کم 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہروں قلقیلیہ، بیت لحم اور دیگر مقامات پر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو  زدو کوب کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت لحم سے 9، قلقیلیہ سے 5 اور الخلیل شہر سے 4 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

صوفین اور اتصالات کے مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی۔

اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کےد رمیان القرعان کالونی میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ چھاپوں کےدورا ن اسرائیلی فوج نے ان مقامات سے خالد علی سویلم اور عصام صلاح سویلم  کوگرفتار کرلیا۔

مختصر لنک:

کاپی