اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری اور شہید کے والد شفیق الحلبی کی مدت حراست میں مزید چار روز کی توسیع کی اجازت دینے کے بعد انہیں تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہید مہند الحلبی کے والد شفیق الحلبی کو گذشتہ روز اسرائیلی فوجی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں مزید 96 گھنٹے تک پولیس کی حراست میں رکھنے اور ان سے تفتیش کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد الحلبی کو بیت المقدس میں اسرائیل کے بدنام زمانہ تفتیشی مرکز’المسکوبیہ‘ منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کی شفیق الحلبی کے بیٹے مہند الحلبی نے کچھ عرصہ قبل بیت المقدس میں چاقو کے حملے میں دو یہودیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود بھی جام شہادت نوش کرلیا تھا۔