شنبه 03/می/2025

نابلس کا مقامی ’’کنافہ‘‘ کیسے تیار کیا جاتا ہے؟

پیر 30-جنوری-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کا تعارف کراتے ہوئے اس کی اہم سوغات کا تذکرہ اہمیت کا حامل ہے۔ نابلس کی تاریخی اور مشہور عالم سوغاتوں میں’کنافہ‘ کی شہرت، لذت اور مقبولیت اندرون فلسطین ہی نہیں بلکہ ملک سے باہر بھی موجود ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے”کنافہ ” بنانے کے طریقے پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا کہ اہل نابلس ’کنافہ‘ کیسے تیار کرتے ہیں۔ "کنافہ” ایک صحرائی سویٹ ڈش ہے جسے مختلف ملکوں میں الگ الگ طریقوں سے بنایا جاتا ہے۔ پیسٹری کی طرز کی یہ سویٹس فلسطین میں بھی مقبول ہیں اورکئی شہروں کی سوغات سمجھی جاتی ہیں۔ ان میں بیت المقدس کے "کیک” کی طرح "نابلسی کنافہ”  مشہور زمانہ سوغات ہے۔

نابلس شہرمیں کنافہ کی کئی دکانیں موجود ہیں مگر کنافہ کی ایک قسم گھروں میں تیار کی جاتی ہے۔

نابلسی کنافہ بہت آسان اور لذت میں بہت لذیذ سمجھا جاتا ہے۔اس کی تیاری میں عکاوی پنیر دو کپ، گرم مکھن آدھا کپ، سرخ مرچ آدھا چمچ ، تازہ گوندھا گیا کنافہ پیسٹ آدھا کپ، شربت ایک کپ، پسا ہوا پستا اور حسب ضرورت رنگ لیں۔

عکاوی پنیر کو گرم پانی میں تیس منٹ تک ابالیں تاکہ اس میں سے زاید نمک الگ ہوجائے۔  اس کے بعد اسے دوھوئیں اور اضافی پانی پھینک دیں۔ اس کے بعد گرما گرم مکھن کو دو سے تین مساوی حصوں میں تقسیم کریں۔ اس میں ایک حصے میں سرخ رنگ ملائیں اور اسے مکمل حل ہونے تک ملانے دیں۔

اس کے بعد کنافہ کو ایک بڑے برتن میں ڈالیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں۔اس کے بعد رنگ ملا مکھن اس پر چھڑکیں اور اسے اچھی طرح ملائیں تاکہ ایک پیسٹ کی شکل بن جائے۔

مکھن کے دوسرے جزو کو ایک گول سینی میں ہلکی آنچ پر آگ پر رکھیں۔ اس کے بعد کنافہ کو الگ الگ کریں اور اس برتن میں ڈال دیں۔ اس کے بعد بقیہ مکھن بھی ڈالیں۔

کنافہ ڈالنے کے بعد اسے دس منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ وہ سرخ ہوجائے اور آپس میں مل جائے۔ اس کے بعد اس پر مساوی مقدار میں پنیر چھڑکیں یہاں تک کہ وہ اسے ڈھانپ لے۔

اس کے بعد ایک چھوٹے برتن سے سینی کو ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں۔ اس کے بعد گرم کیے شربت اور پستے کا چھڑکاؤ کریں اور کنافہ کے ٹکڑے کرکے برتن میں ڈالیں اور پیش کریں۔

مختصر لنک:

کاپی