چهارشنبه 30/آوریل/2025

الخلیل: اسرائیل نے سابق اسیرہ کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا

ہفتہ 21-جنوری-2017

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز تین بچوں کی والدہ اور سابق اسیرہ رندہ الشحاتیت کو الخلیل شہر کے قریب واقع فوجی چیک پوائنٹ سے حراست میں لے لیا۔

رندہ کے خاوند یوسف الارج نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ ان کی اہلیہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہی تھیں کہ انہیں الفوار مہاجر کیمپ کے قریب حراست میں لے لیا گیا۔

رندہ الشحاتیت 4 سال سے 6 ماہ کی عمر کے 3 بچوں کی والدہ ہیں۔ انہیں وفا الاحرار معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔ وہ اسرائیلی جیلوں میں 6 سال تک قید رہیں اور رہائی کے وقت ان کی قید میں ڈیڑھ سال کا عرصہ باقی تھا۔

مختصر لنک:

کاپی