فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوجیوں نے شہید فلسطینی غسان ابو جمل کی بیوہ کو جبل المکبر سے اس کے والد کے گھر سے گن پوائنٹ پربچوں کے سامنے اٹھا کر لے گئے۔ ماں کی مجرمانہ گرفتاری پرخوف کا شکار بچے ماں کے لیے چلاتے رہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے جبل مکبر میں شہید ابو جمل کے سسر کے گھر کا محاصرہ کیا اور گھرمیں موجود شہید کی بیوہ کو اس کے بچوں کے سامنے گن پوائنٹ پرگھیسٹ کر باہر نکالا اور ایک گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پرلے گئے۔
ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایاکہ شہید کے والد نے جنوبی بیت المقدس میں جبل ابو غنیم یہودی کالونی میں قائم’ھارحوماۃ‘ پولیس سینٹر رابطہ کیا مگر صہیونی پولیس کی طرف سے مغویہ فلسطینی خاتون کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کیں۔
خیال رہے کہ شہید غسان ابو جمل نامی ایک فلسطینی کی بیوہ اور بچوں کو اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کی گرفتاری اسی ظالمانہ فیصلے کا نتیجہ ہے۔ غسان ابو جمل پرالزام تھا کہ اس نے پانچ یہودیوں کو ہلاک کردیا تھا