پنج شنبه 01/می/2025

القدس: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 2 بچوں سمیت 10 فلسطینی گرفتار

منگل 27-دسمبر-2016

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو فلسطینی بچوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے اطراف میں صہیونی فوج کی کارروائیوں کے دوران 13 سالہ مہند ابو عصب اور 15 سالہ یزن ابو عصب کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صہیونی فوج نے انس درویش، احمد درویش، احمد العلمی، عبداللہ العلمی اور 24 سالہ عماد شماسنہ کو حراست میں لینے کے بعد  حراستی مراکز منتقل کردیا۔

ادھر غرب اردن کےشہر الخلیل میںماجد تیسیر الطیطی، اسماعیل احمد ابو حوامدہ اور حاتم فراس الزاغہ کو حراست میں لے لیا۔ گذشتہ تین روز کے دوران 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی