جمعه 15/نوامبر/2024

نومبر میں صہیونی فوج نے 120 بچوں سمیت 527 فلسطینی گرفتار کیے!

اتوار 4-دسمبر-2016

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتاگیا گیا ہے کہ نومبر 2016ء کے دوران قابض صہیونی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا۔ نومبر میں صہیونی فورسز نے 120 بچوں سمیت 527 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

مرکز برائے اسیران اسٹڈی سینٹر، فلسطینی محکمہ امور اسیران، انسانی حقوق کی تنظیم ’’ضمیر فاؤنڈیشن‘‘ اور ’’مرکز المیزان برائے انسانی حقوق‘‘ کی طرف سے جاری کردہ  اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں حراست میں لیے گئے شہریوں میں 18 سال سے کم عمر کے 120 بچے بھی شامل ہیں جن میں س 14 بچیاں اور متعدد خواتین بھی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹیوں سے 14 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لیا جب کہ غزہ ہی سے پانچ افراد کو البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے زاید ہے جن میں 48 خواتین، 11 کم عمر بچیاں،400 بچے’’مجد‘‘ اور ’’عوف‘‘ نامی فوجی جیلوں میں قید ہیں۔ 700 انتظامی محرسین شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی