جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن: فلسطینی پولیس اور مسلح افراد میں تصادم، خاتون جاں بحق

بدھ 16-نومبر-2016

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع نابلس کے پرانے شہر میں مسلح افراد اور فلسطینی پولیس کے درمیان آج بدھ کے روز ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی طبی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ بدھ کے روز پرانے نابل شہر میں مسلح افراد اور عباس ملیشیا کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 39سالہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ خاتون کی شناخت ھیلدا بسام الاسطہ کے نام سے کی گئی ہے۔ اسے گولیاں لگنے کے بعد شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکی اور جلد ہی دم توڑ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نابلس میں حارہ العقبہ کے مقام پر متمرکز پولیس اور نامعلوم مسلح گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے متعدد افراد کو حراست میں لیا جس کےبعد مقامی وقت کےمطابق صبح پانچ بجے شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث بچے اسکولوں کو نہیں جاسکے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے اریحا سے تعلق رکھنے والے حلاوہ فیملی کے کچھ افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔ ممکنہ طور پر تازہ تصادم انہی گرفتاریوں کا رد عمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی