چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہریوں میں کریک ڈاؤن، درجنوں شہری زیرحراست

اتوار 30-اکتوبر-2016

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقوں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کئی مقامات پراتوار کے روز گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی جہاد کے متعدد کارکنوں سمیت کئی فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں برقین کے مقام پر دو سگے بھائیوں اشرف اور ناصر زیدان الجدع کو حراست میں لیا۔ دونوں کا تعلق اسلامی جہاد سے بتایا جاتا ہے۔

جنین میں اسرائیلی فوجیوں نے کئی کالونیوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

ادھر غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پرقائم العزہ  اور بیت لحم میں عایدہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے چھاپے مارے اور متعدد شہریوں کی شناخت پریڈ کی گئی۔

ادھر قلقیلیہ میں عزون اور کرنی شمرون کالونی کے درمیان اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ غرب اردن اور بیت المقدس میں کئی دوسرے مقامات پر بھی چھاپے مارے جس کے نتیجے میں متعدد شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی