چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، حماس کے رکن اسمبلی سمیت 26 فلسطینی گرفتار

بدھ 28-ستمبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مختلف مقامات پر قابض صہیونی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رکن اسمبلی سمیت کئی فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز قابض صہیونی فورسز نے غرب اردن اور بیت القمدس میں کئی مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے نتیجے میں حماس کے رکن اسمبلی محمد جمال النتشہ سمیت کم سے کم 26 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب فورسز کی کارروائیوں میں 19 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ حراست میں لیے جانے والوں میں فوج کو مطلوب فلسطینی بھی شامل ہیں جو یہودی آبادکاروں اور فوجیوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

تین فلسطینی شہریوں کو جنین کے جنوبی قصبے قباطیہ سے حراست میں لیا گیا، دو کو طولکرم میں نورعین الشمس کیمپ سے جب کہ اسلامی جہاد کے ایک دیرینہ کارکن اور چار دیگر شہریوں کو رام اللہ کے نواحی علاقے بدرس سے گرفتار کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق بدھ کو علی الصباح اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الخلیل شہر میں تلاشی کی کارروائی کے دوران صہیونی فوج پر فارئرنگ اور سنگ باری بھی کی گئی۔

قابض فوجیوں نے تلاشی کے دوران ناجی عساف اور ان کے  22 سالہ صہیب کو حراست میں لیا۔ اسی کارروائی میں 23 سالہ محمد باسم عساف نامی ایک نوجوان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر بیت المقدس میں تین شہریوں کو قلندیا پناہ گزین کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔ ایک شہری کی گرفتاری سلواد سے عمل میں لائی گئی اور الخلیل شہر سے حماس کے رکن سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

الخلیل شہر میں تلاشی کی کارروائی کے دوران صہیونی فوج نے حماس کے مقامی رہ نما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن محمد جمال النتشہ کو حراست میں لے لیا۔ جمال النتشہ کے گھر پر چھاپے کے دوران صہیونی فوجیوں  نے قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بھی کی۔

مختصر لنک:

کاپی