جمعه 15/نوامبر/2024

"غزہ کے 6303 گھروں کی تعمیر نو کے پیسے موصول نہیں ہوئے”

بدھ 6-جولائی-2016

اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم انروا کا کہنا ہے کہ غزہ کے 6303 خاندانوں کو اپنے گھروں کی تعمیر نو کے لئے امدادی رقم موصول نہیں ہوئی ہے۔ انروا کے مطابق تعمیر کی نو کا مکمل تخمینہ 283.6 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ 

انروا کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں تباہ ہونے والے 23 گھروں کی تعمیر نو کے لئے امداد جاری کردی گئی ہے۔ اور یہ امداد 1000 خاندانوں کو فراہم کرنے تک جاری رہے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پچھلے ہفتے کے دوران تعمیر نو اور مرمت کے کاموں کے لئے 1.88 ملین ڈالر کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ اس امداد سے 882 مہاجر خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق 2014ء میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے تقریبا 8 ہزار خاندانوں کو 2016ء کے دوسرے حصَے میں عارضی شیلٹر کے لئے بھی امدادی رقم نہیں دی جاسکی ہے۔

انروا کے مطابق غزہ میں تعمیراتی سامان کی تواتر سے فراہمی اور مناسب فنڈنگ سے تعمیر نو کے تمام منصوبے چھ ماہ میں مکمل کرلئے جائینگے۔

مختصر لنک:

کاپی