پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 6 فلسطینی گرفتار

جمعہ 17-جون-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی شہروں میں جمعہ کے روز علی الصباح اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم چھ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ فوج کی کاررائیوں میں چھ فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں خفیہ ادارے شاباک کو مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔

بیان میں بتایا گیاہے کہ گرفتار فلسطینیوں میں سے دو کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ساتھ ہے اور وہ دونوں ماضی میں بھی اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔ ان میں سے سامر المصری کو ترقومیا اور حمزہ ادیب کو طولکرم کے علاقے کفر عبوش سے حراست میں لیا گیا۔

سلفیت میں کفر الدیک کے مقام سے عنان ابراہیم ابو عزیزہ اور مشہور محمد نایف جب کہ الخلیل سے محمد ابراہیم ابو فارہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ابراہیم کے دو بھائیی علاء اور رافع ابو فارہ پہلے ہی اسرائیلی فوج کی حراست میں ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی