جمعه 15/نوامبر/2024

القدس:بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کا الزام، دو فلسطینی نوجوان گرفتار

منگل 17-مئی-2016

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں پولیس نے چھاپہ مار کر شمال مشرقی بیت المقدس سے دو مشتبہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی میڈٰیا کے مطابق حراست میں لیے گئے لڑکے بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں  کہا گیاہے کہ دونوں فلسطینیوں کو 11 مئی کو شمال مشرقی بیت المقدس سے گرفتار کیا گیا۔ ان دونوں پر شبہ ہے کہ وہ بیت المقدس میں ایک مزاحمتی کارروائی میں فوجی افسر کو زخمی کرنے میں بھی ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کی گرفتار کیے گئے فلسطینیوں سے تفتیش جاری ہے تاہم ان کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

ادھر اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں بیت المقدس میں پانچ میں سے  چار بم دھماکے ہوئے تھے جب کہ پانچویں دھماکہ خیز مواد کو پھٹنےسے قبل ہی ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔ دھماکوں کے شعبے میں دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی