ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے اپنے دورہ قطر کے دوران دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے جلا وطن رہ نما خالد مشعل سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے’اناطولیہ‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خالد مشعل اور وزیراعظم داؤد اوگلو کے درمیان ملاقات دوحہ کے ‘فورسیزن‘ ہوٹل میں ہوئی۔ بند کمرے میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
خیال رہے کہ ترک وزیراعظم جمعرات کے روز دو روزہ سرکاری دورے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے قطری قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ترک وزیراعظم کا یہ قطر کا پہلا دورہ ہے۔