سه شنبه 03/دسامبر/2024

’قوم کے حقوق کے تحفظ،قتل عام روکنے کےلیے ہرممکن کوشش کریں گے‘

پیر 21-اکتوبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت "حماس” کےبیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے اس بات پر زوردیا ہے کہ ان کی جماعت مزاحمتی حکمت عملی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "جب بھی کوئی لیڈرچلا جاتا ہےایک نیا رہ نمااس کی جگہ لے لیتا ہے”۔

 

مشعل نے اتوار کوترکیہ کے شہر استنبول میں شہید یحییٰ السنوار کی تعزیت تقریب میں ویڈیو کے ذریعےخطابمیں واضح کیا کہ حماس "اپنے راستے، شہداء کے راستے پر چل رہی ہے۔ اس راستے پرچلنا ہی اپنے شہید قائدین اور کارکنوں کے خون سے وفاداری ہے۔ اس کے اصول، اس کیاقدار، اس کی قیادت اور مزاحمت کی حکمت عملی یہ ہےکہ یہ ایک ایسی تحریک ہے جو اپنےورثے کو نہیں چھوڑتی‘‘۔

 

انہوں نے اپنیتقریر میں نشاندہی کی کہ تحریک حماس، اپنے سیاسی بیورو کے سربراہ اور غزہ میں اپنےرہنما کے جانے کے بعد، "میدان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی نگرانی جاری رکھے گی…غزہ میں انکیوبیٹر، یہ عظیم انکیوبیٹر جس نے کئی دہائیوں سے مزاحمت کی راہ کوبرداشت کیا ہے۔

 

مشعل نے اس باتپر زور دیا کہ حماس کی قیادت قوم کے خلاف جاری صہیونی جارحیت کو روکنے، ظلم اور ،ناانصافیاور  بے گناہوں کے خون کو روکنے کے لیے کامکرتی رہے گی۔ ہماری قوم کا خون کئی سالوں سے بہایا جا رہا ہے۔ خاص طور پرطوفانالاقصیٰ کےبعد پچھلے ایک سال میں ہماری قوم کے خون کی ندیاں بہائی گئیں۔ گذشتہ دوہفتوں میں شمالی غزہ، جبالیہ اور بیت لاہیا میں قتل عام ہو رہا ہے۔

 

مجاہد برادر خالدمشعل نے شہید رہ نما یحییٰ السنوار "ابو ابراہیم” کی عظمت کو سلام پیشکیا۔ انہوں نے کہا کہ یحییٰ السنوارشہید نے خون کےآخری قطرے اور آخری سانس تکاپنی قوم کے حقوق، قبلہ اول، القدس کی آزادی کی جنگ لڑی۔ انہوں نے ثابت کیا کہ وہجس مشن کو لےکرچلے ہیں اس پراپنی جان بھی قربان کردی۔

 

انہوں نےغزہ کےعوام کومخاطب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ہم آپ کے خلاف ہونے والی ناانصافیوںکو ختم کرنے،جارحیت اور قتل عام کو روکنے کے لیے اپنی پوری طاقت اور عزم کے ساتھمذاکرات کریں گے، جس میں ہم باہر نکلنے کا ہر راستہ تلاش کریں گے۔ہر اس حل تکپہنچنے کی کوشش کریں جو ہمارے حقوق کی ضمانت دیتا ہو، ہمارے خلاف ہونے والیناانصافیوں کو ختم کرتا ہو، جارحیت کو روکتا ہو اور قابض ریاست کا قبضہ اور تسلطکرنے میں مدد دے۔

 

خالد مشعل نے اس باتکا اعادہ کیا کہ "جب حماس نے اپنی برادر مزاحمتی قوتوں کے ساتھ مل کرمزاحمتکا علم بلند کیا تھا، تب بھی وہ اپنی اس حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

 

خالد مشعل نے زوردے کرکہا کہ تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ شہید یحییٰ السنوار "اپنی شہادتکے ذریعے ہماری قوم ، قوم کے لوگوں اور دنیا کے آزاد لوگوں کی سطح پر ایک آئیکن بنگئے ہیں”۔

 

انہوں نے کہا ہ "اپنیشہادت کے وقت ابو ابراہیم (یحییٰ السنوار) دنیا کے لیے ایک آئیکن بن گئے۔ وہ ہرآزادی کے متلاشی کے لیے ایک قابل فخر، قابل قدر نمونہ ہیں۔ انھوں نے جہاد سےبھرپور زندگی گزاری۔ دشمن کے تسلط سے آزادی کے لیے جدو جہد کی اور اسی راستے پرچلتے ہوئے اپنی جان بھی قربان کردی۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "شہید اپنے رب کے سامنے جیت جاتے ہیں اور اپنی تحریک میں، اپنے لوگوںمیں، اپنی قوم میں اور انسانیت میں ایک عظیم جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ السنوار شہیدہوکر ہمارے لیے ایک خلا چھوڑ گئے۔

 

انہوں نے مزیدکہاکہ "اس طرح حماس اپنے قائدین کو انسانی اور مادی معیارات سے ہار رہی تھیاور وہ جیت رہے تھے۔حماس نے جان بوجھ کر اپنا طریقہ اختیار کیا تھا۔ مزاحمت سےہمارا مشن اور ہمارا عزم اور مضبوط ہوگا‘‘۔

مختصر لنک:

کاپی