جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی شر پسند

فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کی بے حرحمتی کی۔

محکمہ اوقاف نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی نارملائزیشن سے خبردار کر دیا

فلسطین کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی موجودگی کو معمول پر لانے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ گذشتہ ستمبر کے دوران قابض فوج کی فول پروف سکیورٹی میں اور آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہےجبکہ ابراہیمی مسجد میں اذان دینے پر70 بار پابندی عاید کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سوموار کو یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی کنیسٹ مسجد اقصیٰ کی شناخت تبدیل کرنے کےلیے سرگرم

قابض اسرائیلی ریاست مسجد اقصیٰ کی دینی شناخت کو تبدیل کرنے کے لیے ایک نئے حربے پر کام کررہی ہے۔ کل اتوار کو اس حوالے سے کنیسیٹ میں ایک سیشن منعقد کرنے کیا جائے گا تاکہ مسجد اقصیٰ کی شناخت کو تبدیل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

طوفان الاقصیٰ کے بعد دو لاکھ 30 ہزار آباد کاراسرائیل سے فرار ہوچکے

غزہ کی پٹی پرجنگ کے جاری رہنے، لبنان کے ساتھ شمالی محاذ پر کشیدگی میں اضافے کے ساتھ اسرائیل میں موجود ہزاروں یہودی آباد کاروں کے ملک چھوڑنے کی اطلاعات ہیں۔

مسجد اقصیٰ پر قابض اسرائیل کے مکروہ عزائم کامیاب نہیں ہوں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مسجد اقصیٰ میں دراندازی میں اضافے اور حقائق کو زمینی طور پر مسلط کرنے کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کی صورت حال کا مکمل طور پر ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔

برقہ میں جرائم میں ملوث ایک یہودی انتہا پسند عدالت نے رہا کردیا

کل منگل کو ایک اسرائیلی عدالت نے رام اللہ کے قریب واقع گاؤں برقہ میں چند روز قبل ایک فلسطینی نوجوان قصی معطان کو شہید کرنے میں ملوث مجرم کو رہا کردیا۔

اسرائیلی پولیس کی سکیورٹی میں 170 یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا

کل سوموار کی صبح قابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق 169 یہودی آباد کاروں اور متعدد اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں۔

فلسطینیوں سے یہودیوں کا فلیگ مارچ روکنے کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس کی سرکردہ شخصیات نے مسجد اقصیٰ میں موجودگی اور بندھن کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ "فلیگ مارچ" کو ناکام بنایا جا سکے۔ یہ متنازع فلیگ مارچ کل جمعرات کو منعقد ہونے والا ہے۔

یہودی شرپسندوں کی قربانی کے جانور مسجد اقصیٰ میں لانے کی کوشش ناکام

کل جمعہ کےروز "ٹیمپل ماؤنٹ کی طرف واپسی" گروپ کے 5 شدت پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں ایک بھیڑ (قربانی کے لیے) لانے کی کوشش کی تاہم اسے فلسطینیوں نے ناکام بنا دیا۔ یہودی انتہا پسند مذہبی رسومات کے تحت قربانی کے جانور مسجد اقصیٰ میں لانے کی اشتعال انگیز کوششیں پہلے بھی کرچکے ہیں۔