چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی توسیع پسندی

اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس میں 1700 نئے مکانات کی منظوری دے دی

اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے حصے کے طور پر 1700 آباد کاری یونٹس قائم کرنے کے لیے آباد کاری کے منصوبے کی منظوری دے دی، جس سے القدس میں فلسطینیوں کی موجودگی کا جغرافیہ اور آبادی متاثر ہوگی۔

اسرائیل کا غرب اردن میں یہودیوں کے لیے 600 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ

صہیونی قابض حکام مغربی کنارے میں 600 سے زائد نئے سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کی منظوری دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جن میں سلفیت گورنری کے قریب ایک نئی بستی بھی شامل ہے۔

یہودی آباد کاری جلوس میں شریک وزراء کےخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

فلسطینی ایسوسی ایشن فار ہیومن رائٹس (گواہ) نے زور دے کر کہا ہے کہ "اویتار" بستی کے قریب آباد کاری کی حمایت میں مارچ میں اسرائیلی وزراء کی شرکت بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سامنے انفرادی مجرمانہ ذمہ داری کو اپنے کندھوں پر ڈالنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔

اسرائیل نے مغربی کنارے میں آباد کاری کے 6 نئے منصوبوں کی منظوری دی

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کے ایک گروپ کو توسیع دینے کے مقاصد کے لیے 6 نئے منصوبوں کی منظوری دی، جس میں دو نئی بستیوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔

یہودی آباد کاروں کی جنین کی تاریخی پہاڑی پردوبارہ قبضے کی سازش

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک تاریخی مقامی’ٹیلہ ترسلہ‘ یا ترسلہ پہاڑی مشہور ہے۔ یہ مقام جبع کےجنوب میں واقع ہے جہاں حالیہ عرصے کےدوران یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد کو باربار دراندازی کرتے اور دھاوے بولتے دیکھا گیا۔ یہاں ایک مسجد بھی ہے جہاں نماز کے لیے آنےوالے فلسطینی نوجوانوں اوران آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوچکی ہیں۔

بیت المقدس کے دفاع کی جنگ میں پوری قوم اہالیان القدس کا ساتھ دے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے صیہونی قابض ریاست کے خلاف جنگ میں مقبوضہ بیت المقدس کے عوام کی حمایت اور ان کے ساتھ متحد ہونے پر زور دیا ہے۔

قبۃ الصخرہ کی مغربی دیوار سے پتھر گرنے کا خطرناک واقعہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے مسجد اقصیٰ میں قبۃ الصخرہ کے مقام کے مغربی بیرونی حصے سے پتھروں کے گرنے کا مکمل طور پر ذمہ دار صہیونی قابض ریاست کو ٹھہرایا۔​

قابض اسرائیل کی بیت لحم میں سیکڑوں دونم اراضی پرقبضے کا پلان

کل پیرکے روز غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینی شہریوں نے بتایا کہ انہیں اسرائیلی فوج کی طرف سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں کہاگیا کہ ان کی سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی پر قبضے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہیں مذکورہ اراضی خالی کرنا ہوگی۔

تھیوفیلس کے منصوبے کا مقصد یہودی آباد کاری ہے: "آرتھوڈوکس ٹروتھ گروپ

فلسطین میں آرتھوڈوکس ٹروتھ گروپ نے کہا ہے "پیٹرچ تھیوفلیس‘‘ کی طرف سے شروع کیے گئے تمام منصوبے صرف یہودی بستیوں اور صہیونی منصوبے کے مفاد میں ہیں۔ یہ منصوبے فلسطینیوں کے آزادی کے خواب اور اس کی معمولی معیشت پر ضرب لگا رہے ہیں۔"

"بین گویر” کے لیے ایک نئے منصوبے کا انکشاف…مزید یہودی آباد کاری

پیر کے روزایک عبرانی اخبار اخبار نے آنے والے عرصے کے دوران مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو مضبوط کرنے کے لیے قومی سلامتی کے اگلے وزیر اتمار بین گویر کے نئے منصوبے کا انکشاف کیا۔