چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی توسیع پسندی

مغربی کنارے میں اسرائیل کا آبادکاری صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ

اسرائیلی قابض حکام مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی پر "شعر حشمرون" کے نام سے ایک بہت بڑا آبادکاری صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

غرب اردن: یہودی آباد کاروں کے لیے بلٹ پروف بسوں کی فراہمی

اسرائیلی بس کمپنی "الیکٹرا اویکیم" نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کے ساتھ اضافی تعداد میں بلٹ پروف اور سٹون پروف بسیں خریدیں جنہیں یہودی آباد کاروں کو فراہم کیا جائے گا۔

بن گویر کا مشرقی القدس میں سکیورٹی کنٹرول کا نیا منصوبہ

قابض اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیرایتماربن گویر نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں "سکیورٹی کنٹرول" کو مضبوط بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

القدس:دو لاکھ فلسطینیوں کونکالنے،تین لاکھ یہودیوں کو بسانے کا منصوبہ

فاشسٹ قابض صہیونی ریاست کی انتہا پسند حکومت پالیسیوں اور منصوبوں کے ذریعے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی موجودگی کو نشانہ بناتے ہوئے اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے جس میں مسماری، نقل مکانی، پابندیاں اور تعمیراتی پابندیاں شامل ہیں۔

چراگاہوں پرقبضہ فلسطینی اراضی ہتھیانے کا مکروہ صہیونی حربہ

اسرائیل کےایک کثیر الاشاعت عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آبادکاری کے فارم جو کہ مغربی کنارے کی بڑی چراگاہوں پر پھیلے ہوئے ہیں آباد کاروں کی طرف سے سیکٹر"C" کے زمرے میں آنے والے علاقوں پر قبضہ کرنے کا ایک ذریعہ ہیں۔ خیال رہے کہ اوسلو معاہدے کی تقسیم کے تحت سیکٹر ’سی‘ غرب اردن کے کل رقبے کا 61 فیصد ہے۔

رواں سال کے دوران غرب اردن میں 12855 اسرائیلی مکانات کی منظوری

اسرائیلی قابض حکومت نے اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے خلاف آباد کاری کے اپنے منصوبوں کو تیز کیا اور 12855 نئے آبادکاری یونٹس کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

اسرائیل نے یہودی آباد کاری کا نیا بم گرا دیا، 5623 مکانات کی منظوری

کل پیر کو اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 5623 نئے آبادکاری یونٹس کی تعمیر کی منظوری دی۔

فرانس کی یہودی آباد کاری اور صہیونی غںڈہ گردی کی شدید مذمت

فرانس نے پیر کے روز اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جان ومال پرحملوں سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

” E1 آباد کاری پروجیکٹ کا مقصد مغربی کنارے کو تقسیم کرنا ہے”

’نیشنل آفس فار ڈیفنڈنگ دی لینڈ اینڈ ریزسٹنگ سیٹلمنٹ‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں، E1 علاقے میں "معالیہ ادومیم" بستی کے قریب مزید بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ شمالی اور وسطی مغربی کنارے کو اس کے جنوب سے الگ کرنا ہے۔

یہودی آباد کاروں نے وادی اردن میں فلسطینی اراضی کے گرد باڑ لگا دی

کل جمعرات کو یہودی آباد کاروں نے شمالی وادی اردن میں زمین کے علاقوں کو ضبط کرنے کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے اس میں باڑ لگا دی۔