جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی ممالک

ناروے، آئرلینڈ اور ہسپانیہ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا

تین یورپی ممالک ناروے، ہسپانیہ اور آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 28 مئی سے ہوگا۔ تینوں ممالک کے اس فیصلے کا فلسطینیوں کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا ہے جب کہ اسرائیلی ریاست نے اس کی مذمت کی ہے۔

یورپی یونین کےسیکڑوں ملازمین کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج

برسلز میں یورپی یونین کے اداروں کے 100 سے زائد ملازمین نے بدھ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

4 یورپی ممالک کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

اتوار کے روز اسپین، آئرلینڈ، بیلجیئم اور مالٹا کے وزرائے اعظم نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے انسانی بنیادوں پر ایک مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔

17 سفیروں نے فلسطینی تنظیموں پر اسرائیلی پابندی مسترد کردی

عبرانی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 17 یورپی سفیر اسرائیلی وزارت خارجہ پہنچے جہاں انہوں نے ایک سینیر اہلکار سے ملاقات کی اور انہیں وضاحت کی کہ "تل ابیب انہیں فلسطینی انسانی حقوق کی ان چھ تنظیموں کے بارے میں قائل کرنے میں ناکام رہا جنہیں اس نے دہشت گرد قرار دیا ہے۔

15 یورپی ممالک کا فلسطین کے لیے فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ

یورپی یونین کے 15 رکن ممالک نے یورپی کمیشن سے فلسطین کے لیے ہنگامی امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا، جسے "کچھ نصابی کتب کے مواد پر تنازعہ، اور ان میں یہود مخالف تحریریں ہونے کے الزامات" کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔امریکی اخبار پولیٹیکو نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ یورپی یونین کے ممالک کے ایک گروپ نے جس کی قیادت آئرلینڈ کررہا ہے نے "فلسطین کے لیے یورپی یونین کی جانب سے 2021 کی امداد کی فراہمی میں مسلسل تاخیر پر عائد کردہ فنڈنگ شرائط کے پس منظر میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔امریکی اخبار کے مطابق یہ بات 15 ممالک کی طرف سے 8 اپریل کو یورپی کمیشن کو بھیجے گئے خط میں سامنے آئی ہے۔خط پر آئرلینڈ، بیلجیم، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، یونان ، قبرصی انتظامیہ، لٹویا، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، پولینڈ، پرتگال، اسپین اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے تھے۔پیر کو لکسمبرگ میں یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کاروں کے اجلاس میں وزراء کی جانب سے بھی یہ مسئلہ اٹھانے کی توقع ہے۔خط پر دستخط کرنے والوں نے فنڈز کو "جلد سے جلد" جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ "فلسطینی اتھارٹی ایک مشکل صورتحال سے دوچار

یورپی ممالک میں یہودی 1000 سال کی کم ترین سطح‌ پرآگئے

ایک نئی مطالعے سے پتا چلا ہے کہ یورپی ممالک میں یہودیوں کی تعداد ایک ہزار سال کی کم ترین سطح ‌پر آگئی ہے۔ اس رپورٹ نے صہیونی ریاست کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

یورپی ممالک کا فلسطینی اراضی پراسرائیلی خودمختاری تسلیم نہ کرنےکااعلان

یورپی یونین کے ساتھ رکن ممالک نے سلامتی کونسل میں فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے حوالے سے ہونےوالے ایک اجلاس میں اپنا متفقہ موقف پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل فلسطینی اراضی کے الحاق کے پروگرام پر قائم رہا تو صہیونی ریاست کےساتھ تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

یورپی ممالک کے شہر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے یورپی ملکوں کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ یورپی ممالک کے کئی شہر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔