یکشنبه 01/دسامبر/2024

یورپی یونین کےسیکڑوں ملازمین کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج

جمعرات 9-مئی-2024

برسلز میں یورپی یونین کے اداروں کے 100 سے زائد ملازمین نے بدھ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے بیلجیئم کے دارالحکومت میں یورپی کمیشن کے مرکزی دفتر کے سامنے والے چوک میں سرخ دھبوں سے داغے ہوئے سفید کپڑوں فرضی لاشیں اٹھار رکھی تھیں جن پر عالمی اداروں کے نام لکھے گئے تھے۔ عالمی اداروں کے علامتی جنازے تھے جن کی لاپرواہی اور خاموشی کے نتیجے میں غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام جاری ہے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کے خلاف احتجاج میں ان تینوں لاشوں پر "بین الاقوامی قانون،” "یورپی یونین کے معاہدے” اور "نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق کنونشن” کے الفاظ لکھے گئے تھے۔

یورپی کمیشن کے ایک ملازم مانوس کارلیس نے کہا کہ "ہم یہاں ان حقوق، اصولوں اور اقدار کے دفاع کے لیے ایک پرامن اجتماع میں جمع ہو رہے ہیں جن پر یورپی ادارے قائم کیے گئے تھے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "ان وجوہات کے بارے میں جو ہم یہاں کام کرتے ہیں اور یہاں کام کرنے کے لیے ہماری محبت اور خاص طور پر انسانی حقوق، انسانی وقار اور آزادی کی اقدار کے بارے میں ہم بات کرتے ہیں”۔

احتجاج کرنے والی سیمونا بالوگووا جو یورپی کمیٹی آف ریجنز کے لیے کام کرتی ہیں نے کہا کہ احتجاج کو سیاسی بیان کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اس احتجاج کا مقصد یہ ہے کہ ہم غیر جانبدار ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا احتجاج سیاسی نہیں ہے، ہم صرف یورپی یونین کی اقدار کا دفاع کر رہے ہیں”۔

 

مختصر لنک:

کاپی