جمعه 15/نوامبر/2024

ڈرون طیارہ

انصار اللہ نے امریکی ڈرون مار گرایا، اسرائیل کوکھلی جنگ کی دھمکی

یمنی انصار اللہ تنظیم نے پیر کے روز ایک امریکی ڈرون کو مار گرانے کا اعلان کیا، جب کہ تنظیم کے ایک رہ نما نے مغربی یمن میں الحدیدہ گورنری پر اس کے حملوں کے جواب میں قابض اسرائیل کو کھلی جنگ کی دھمکی دی ہے۔

یمنی فوج نے خلیج عدن میں امریکی ڈرون مار گرایا، بحری جہاز پر بھی حملہ

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز نے ایک امریکی MQ-9 ڈرون طیارے کو اس وقت مار گرایا جب وہ صعدہ گورنری کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا۔ اسے ایک مقامی ساختہ ڈرون سے مار گرایا گیا۔

اسرائیل نے شام سے آنیوالا ڈرون ایرانی ساختہ تھا: اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے پیر کے روز شمالی سرحد پر الجلیل میں طبریا کے اطراف کے علاقے میں ایک ڈرون مار گرایا۔ اسرائیل نے کہا یہ ڈرون ایرانی ساختہ تھا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے شام اور لبنانی کی سرحد سے متصل شمالی علاقوں میں ہائی الرٹ نافذ کردیا۔

لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی ڈرون پر فائرنگ

لبنانی المنار ٹی وی نے کہا ہے کہ لبنانی فوج نے جمعے کے روز ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے الخلیل میں اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا

کل بدھ کو اسرائیلی قابض فوج نے الخلیل شہر میں ایک ڈرون مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل کا شام میں ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کا اعتراف

قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج کا ایک بمبار ڈرون طیارہ شام میں مار گرایا گیا۔

حزب اللہ کا ڈرون طیارہ مار گرانے ،دوسرےپر قبضے کا اسرائیلی دعویٰ

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ شام لبنانی حزب اللہ کی طرف سے چھوڑا گیا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے اور دوسرے کو بہ حفاظت قبضے میں لینے کا دعویٰ‌ کیا ہے۔

حزب اللہ کا اسرائیل کا جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

لبنانی حزب اللہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیل کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو مارگرایا۔

فلسطینی مجاھدین نےغزہ میں اسرائیل کا جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا

فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقے اسرائیل کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ طیارہ مشرقی غزہ میں جاسوسی کے مشن پر تھا جب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرون طیارہ زمین بوس ہوگیا۔

ڈرون طیاروں نے صہیونی ریاست کے لیڈروں نیندیں حرام کر دیں

فلسطینی مزاحمت کاروں کی ڈرون ٹیکنالوجی اور ڈرون طیاروں کی بڑھتی صلاحیت نے صہیونی ریاست کی سیاسی اور عسکری لیڈرشپ کوسخت پریشان کررکھا ہے۔