جمعه 15/نوامبر/2024

پولیو وائرس

غزہ کے 69 فی صد بچوں کو "پولیو” ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پٹی میں ایک دن سے لے کر 10 سال تک کی عمر کے 69 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔ پولیو ویکسین کی یہ خوراک سات دنوں کے اندر دی گئی ہے۔

غزہ کے بچوں کے لیے بہترین ویکسین ’امن‘ کا قیام ہوگا: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے کہا ہے "غزہ کی پٹی میں بچوں کو دی جانے والی بہترین ویکسین خطے میں امن لانا ہے"۔

پولیو ویکسی نیشن مہم کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم فوری طور پر جنگ بندی کی متقاضی ہے اور ہلاکتوں کی جنگ جاری رہنے سے شہریوں کو حقیقی خطرہ لاحق ہے۔

سلامتی کونسل کا غزہ میں پولیو ویکسین مہم جلد مکمل کرنے پر زور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں پولیو وائرس کے ابھرنے کےخطرات پر غور کے ساتھ غزہ میں پولیو ویکسین نیشن مہم فوری طور پر مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

غزہ میں بچوں کی پولیو ویکسین کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران میں محدود دورانیے کے وقفے ہوں گے تا کہ لاکھوں بچوں کو پولیو کی ویکسین دی جا سکے۔ اس سے قبل 2023 کے اکتوبر میں ایک 10 ماہ کے شیرخوار بچے کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ یہ گذشتہ 25 برس میں فلسطینی اراضی میں رجسٹر ہونے والا پولیو کا پہلا کیس تھا۔

پولیو ویکسین کی بارہ لاکھ خوراکیں غزہ پہنچ گئیں

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ پولیو ویکسین غزہ کی پٹی میں پہنچ چکی ہے اور اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسیف) کے تعاون سے نامزد کولڈ اسٹورز میں محفوظ کی جا رہی ہے۔

غزہ میں ویکسینیشن مہم کے دوران انخلاء ہر قیمت پر روکا جائے:ڈبلیوایچ او

عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے غزہ کی پٹی میں 10 ماہ کے بچے کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک ویکسنیشن مہم جاری رہتی ہے شہریوں کا جبری انخلا کو ہر قیمت پر روکا جانا چاہیے۔

فلسطینی وزارت صحت کا غزہ میں ویکسینیشن مہم کے دوران جنگ بندی کا مطالبہ

فلسطینی وزارت صحت اور اقوام متحدہ کے حکام نے غزہ کی پٹی میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کی کامیابی کے لیے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ: غزہ میں پولیو کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور اوچا نے کہا ہے کہ "غزہ کی پٹی میں پولیو کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے‘‘۔

غزہ میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا، یونیسیف کا جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کو اطلاع دی کہ اس میں پولیو کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ دوسری طرف اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے’یونیسیف‘ نے بچوں کو خطرناک بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔