جمعه 15/نوامبر/2024

پولیو وائرس

شمالی غزہ میں ہزاروں بچےپولیوویکسین سے محروم ہوچکے: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ کے ترجمان کاظم ابو خلف نےکہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کی وجہ سے ہزاروں بچے پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے حق سے محروم ہیں۔ شمالی علاقے اور جارحیت کے دوران تمام تنظیموں کو ان علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

شمالی غزہ میں پولیو ویکسین پر اسرائیلی پابندی، بیماری پھیلنے کا خدشہ

فلسطینی وزارت صحت نے شمالی غزہ گورنری میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے نفاذ کو روکنے کے قابض اسرائیلی فوج کے اقدام کے تباہ کن اثرات سے خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے روز غزہ گورنری میں اس مہم پر عمل درآمد شروع کر دے گی۔

غزہ میں دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ81 ہزاربچوں کوپولیو کےقطرے پلائے گئے

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے میں 181000 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

ونروا کا غزہ میں 93000 بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا اعلان

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شراکت داروں کے تعاون سے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں میں دس سال سے کم عمر کے تقریباً 93000 بچوں کو قطرے پلانے کا کام مکمل کرچکے ہیں۔

غزہ میں پولیو ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر کو شروع ہوگا: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا دوسرا دور 14 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

عالمی صحت کا غزہ میں پولیو ویکسین کی دوسری خوراک دینے کا مطالبہ

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ "غزہ میں بچوں کو پولیو ویکسین کی دوسری خوراک 14 اکتوبر سے شروع ہونی چاہیے"۔

غزہ میں بچوں کو پولیوویکسین کی خوراک دینے میں چیلنج کا سامنا:لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں پولیو ویکسینیشن مہم فراہمی کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

غزہ میں 560000 سے زائد بچوں کی پولیوویکسی نیشن مکمل:ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نےکہا ہے کہ غزہ میں "پولیو ویکسینیشن مہم" کے پہلے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر 560000 سے زیادہ فلسطینی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

غزہ شہر،شمالی گورنری میں ایک لاکھ 5 ہزاربچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں طبی ٹیمیں دو دنوں کے اندر غزہ اور شمالی گورنری میں 105000 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طبی ٹیمیں اسرائیلی فوج کے حملوں کی زد میں خطرات کےباوجود اپنا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔

اسرائیل غزہ میں پولیو ٹیموں پرحملے کررہا ہے:یورو میڈ

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل غزہ کی پٹی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی کارروائیوں میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ قابض فوج پولیو ٹیموں پرحملے کررہی ہے،ویکسی نیشن کےعلاقوں میں اپنے فوجی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔