سه شنبه 03/دسامبر/2024

شمالی غزہ میں ہزاروں بچےپولیوویکسین سے محروم ہوچکے: یونیسیف

جمعرات 7-نومبر-2024

اقوام متحدہ کےبچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ کے ترجمان کاظم ابو خلف نےکہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میںقابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کی وجہ سے ہزاروں بچے پولیو وائرسسے بچاؤ کے قطرے پلانے کے حق سے محروم ہیں۔ شمالی علاقے اور جارحیت کے دوران تمامتنظیموں کو ان علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

 

ابو خلف نے بدھکے روز میڈیا کے بیانات میں شمالی غزہ کی پٹی میں پولیو وائرس کے خلاف ویکسینیشنمہم مکمل نہ کرنے کے خطرات سے خبردار کیا۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ دوسرا مرحلہ اب غزہ شہر اور اس کے گردونواح اور شمالی گورنری میں قابض فوجی اسرائیلیکی کارروائیوں کی وجہ سے معطل ہے جو گزشتہ اکتوبر کے آغاز سے اب تک جاری ہے”۔

 

ابو خلف نے کہاکہ "ملتوی کا مطلب ویکسینیشن کے پہلے اور دوسرے دور کے درمیان وقت کے وقفے میںاضافہ ہے۔ یہ دو راؤنڈ میں ویکسینیشن مکمل کرنے کے مطلوبہ فائدے کو متاثر کرے گا”۔انہوں نے کہا کہ 105000 سے زیادہ بچے دوسرے مرحلے سے پولیو کی ویکسین سے محرومرہے ہیں‘‘۔

 

یونیسیف کےترجمان نے کہا کہ "ہم مسئلے کے تدارک اور فلسطین میں کئی دہائیوں تک اس کیعدم موجودگی کے بعد اس وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیےکام کررہے ہیں‘‘۔

 

انہوں نے کہا کہ "قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے’انروا‘ کو نشانہ بنانے کی مہم غزہ کے منظر کی پیچیدگیوں کو بڑھاتی ہے اور انسانیہمدردی کے ردعمل کے پورے عمل پر گہرے اثرات کا باعث ہے‘‘۔

مختصر لنک:

کاپی