جمعه 15/نوامبر/2024

پاکستان

قطر: مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں وفد کی حماس رہنمائوں سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام [فضل الرحمان گروپ] کے وفد کی قطر میں حماس رہنمائوں سے ملاقات ہوئی۔

پورا پاکستان فلسطینیوں کیساتھ کھڑا ہے: فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے فلسطینی مجاہدین کے عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان فلسطینیوں کیساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان سینیٹ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

پاکستان کی جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت، جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان نے غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے 'وحشیانہ حملے' کی شدید مذمت کرتے ہوئے عام شہریوں کے مزید قتل عام کو روکنے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستانی سیاسی جماعتوں کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

فلسطین کی موجودہ صورت حال پر پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں یک زباں نظر آ رہی ہیں، جب ملک کے بڑے سیاسی ومذہبی دھڑوں نے نے فلسطین میں ’جاری مظالم کو فوری روکنے اور فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔‘

قائمہ کمیٹی: غزہ کے اسرائیلی محاصرے کے خلاف مذمتی قراداد منظور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور نے فلسطین اور کشمیر میں قابض افواج کے مظالم کے خلاف الگ الگ مذمتی قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کر لیں جبکہ او آئی سی کے خصوصی ایلچی نے اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ سے مسئلہ کشمیر کے'' آؤٹ آف دی باکس '' کے حل کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

غزہ تنازع ایک ظالم اور مظلوم کے درمیان جنگ ہے: وزیر اعظم پاکستان

پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری تنازع ایک ظالم اور مظلوم کے درمیان جنگ ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کا تشدد ناقابل قبول ہے: صدر

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام اور حقوق پر غاصبانہ قبضہ اور ظلم و ستم کی مذمت کئے بغیر امن کی جانب پیش رفت ممکن نہیں ہے۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: نگران وزیر خارجہ

پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور انہوں نے رواں ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے دوران اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات نہیں کی۔

پاکستان اور ملائیشیا کی مسجد الاقصی پر صہیونی جارحیت کی مذمت

پاکستان اور ملائیشیا نے مسجد اقصیٰ پر صیہونی جارحیت اور انتہا پسندوں کی طرف سے اس پر دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دونوں ممالک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہودیوں کی تعطیلات اور تہواروں کے بہانے مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے کا کوئی جواز نہیں۔