شنبه 18/ژانویه/2025

پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدید خواہش مند ہے: ممتاز زہرا بلوچ

جمعرات 23-نومبر-2023

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے قابض فلسطینی علاقوں پر غیر قانونی یہودی بستیاں مسئلہ فلسطین کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدید خواہش مند ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جنگ بندی کے دوران غزہ کو ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا غزہ ایک مقبوضہ علاقہ ہے، نہ صرف غزہ بلکہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر بھی اسرائیلی قبضے پر پاکستان سنجیدہ تحفطات رکھتا ہے، ہم فلسطین کے 1967 سے پیشگی سرحدوں پر دو ریاستی حل کے حامی ہیں، ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی اور اقتصادی تعلقات نہیں ہیں، پاکستان فلسطینی زمین پر اسرائیل کے منصوبے پر سنجیدہ تحفظات رکھتا ہے، ہم یہودی آباد کاری کو غیر قانونی سمجھتے ہیں، یہ غیر قانونی آباد کاری فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے رستے میں شدید رکاوٹ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی