جمعه 15/نوامبر/2024

پاسداران انقلاب

اسرائیل نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے:کمانڈر پاسداران

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے زور دے کر کہا ہے کہ تہران اسرائیلی دشمن کے حالیہ میزائل حملوں کے جواب میں ایران کے خلاف کسی بھی حملے کا "طاقت، مضبوطی اور جرات" کے ساتھ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مزاحمتی محاذ کی حمایت جاری رکھے گااور فلسطین اور لبنان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

اسرائیل پر سات اکتوبر کا حملہ خالص فلسطینی تھا: پاسداران انقلاب

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں کے حوالے سے اپنے متنازعہ بیان کو واپس لے لیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا عراق میں موساد کے دو دیگر ٹھکانوں کا انکشاف

اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب نے پڑوسی ملک عراق میں اسرائیلی موساد کے دو دیگر ہیڈ کوارٹرز کا انکشاف کیا ہے۔ ساتھ ہی پاسداران انقلاب نے ان دو ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے جیسا کہ چند روز قبل اربیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ہوا تھا۔

کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت پر تہران دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا۔

پاسداران انقلاب کا فلسطینی قوم کی ہرممکن مدد کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران میں گذشتہ روز لاکھوں شہریوں نے فلسطینی قوم کی حمایت اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ملین مارچ کا انعقاد کیا۔

شہید قاسم سلیمانی کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت

امریکی حملے میں شہید ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے آبائی علاقے کرمان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ ان کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کے امریکیوں اور صہیونیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ شہید سلیمانی کا مشن جاری رہے گا۔ دوسری جانب ان کے جانشین کمانڈر اسماعیل قآنی نے دھمکی دی ہے کہ سلیمانی کے قتل کے بعد اب امریکا کے لیے خطے میں کوئی جائے امان نہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا کی خطے میں اجارہ داری کے خاتمے کے لیے حتمی جنگ لڑی جائے۔

حماس کی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی سازش کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم مزاحمتی تنظیم القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی سازش کی شدید مذمت کی ہے۔

‘پاسداران کو دہشت گرد قرار دیا تو امریکا کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے’

ایرانی پارلیمنٹ نے امریکا کی طرف سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور اس کا ذمہ دار ایران ہوگا۔

ایران کو میلی آنکھ سے دیکھنے کو نیست ونابود کردیں گے: پاسداران انقلاب

سپاہِ پاسداران انقلاب ایران نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے پڑوسی ملک عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ ’’ طاغوتی غیر ملکی طاقتوں ‘‘ کے لیے ایک انتباہ سمجھا جانا چاہیے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو نیست ونابود کردیا جائے گا۔

حماس صہیونیوں کے خلاف جاری جنگ کا ’ہراول دستہ‘ ہے: پاسداران انقلاب

ایران کی طاقت ور فوج پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاسداران انقلاب کے ایک مشیر کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حماس ترکی کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ خفیہ ڈیل کی کوشش کر رہی ہے۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ فلسطین میں غاصب صہیونیوں کے خلاف جاری جنگ کا ہراول دستہ ہے۔